سڑک سڑک گالیاں کھا کر لطف لیتے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آ رہے ہیں، فواد چودھری کا ٹویٹ

سڑک سڑک گالیاں کھا کر لطف لیتے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آ رہے ہیں، فواد ...

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی کا راز فاش کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے اپنے تازہ ٹویٹ میں جے یو آئی دھرنوں پر دل چسپ طنز کیا ہے، انھوں نے لکھا جے یو آئی کے دھرنوں کی پذیرائی انتہائی خوش آئند ہے، سڑک سڑک گالیاں کھا کر لطف لیتے جے یو آئی رہنما مطمئن نظر آ رہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کے پلان بی کے تحت ملک بھر کی بڑی شاہراہیں بند کی جا رہی ہیں، جس سے شہری ایک نئے عذاب میں مبتلا ہو چکے ہیں، لیکن دوسری طرف جے یو آئی کے رہنما مطمئن ہیں کہ کوئی ایسا کام کر رہے ہیں جس عوام میں ان کی پذیرائی ہو رہی ہے۔فواد چوہدری نے دھرنے والوں کو شدت پسند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے کہ عوام نے شدت پسندوں کو بری طرح مسترد کیا ہے، پاکستانی عوام کا شدت پسندی کے خلاف ردِ عمل روشن مستقبل کی امید ہے۔

فواد چودھری

مزید : صفحہ اول