ایف بی آر کی تنظیم نو سے پیچھے نہیں ہٹے،صرف ٹائم لائن تبدیل کی،شبر زیدی

  ایف بی آر کی تنظیم نو سے پیچھے نہیں ہٹے،صرف ٹائم لائن تبدیل کی،شبر زیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) شبرزیدی نے کہاہے کہ ایف بی آر کی تنظیم نو سے پیچھے نہیں ہٹے،صرف ٹائم لائن تبدیل کی گئی ہے، پاکستان ریونیو اتھارٹی کے قیام کو مؤخر کیا گیا ہے، ایف بی آر کی تنظیم نو کا عمل جاری ہے، آئی ایم ایف کو ٹیکس ہد ف کم کرنے پر قائل کرلیں گے، ایف بی آر کی تنظیم نو کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہیں، آئی ایم ایف نے ٹیکس ہدف کم کرنے کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا، آئی ایم ایف سے ٹیکس ہدف کم کرنے پر بات چیت جاری ہے، اس سال ٹیکس فائلرزکی تعدادمیں 70لاکھ اضافہ ہوا،رواں مالی سال کے پہلے4ماہ میں ٹیکس وصولی میں 27فیصداضافہ ہوا،مزیدسیکٹرزکوٹیکس نیٹ میں لائے ہیں۔
شبر زیدی

مزید :

صفحہ اول -