زرداری کی طبیعت بدستور ناساز،میڈیکل بورڈ کی ٹیسٹ رپورٹس پر مشاورت

  زرداری کی طبیعت بدستور ناساز،میڈیکل بورڈ کی ٹیسٹ رپورٹس پر مشاورت

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پمز ہسپتال میڈیکل بورڈ نے ہفتے کے روز سابق صدر آصف زرداری کا طبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا۔پمز ہسپتال ذرائع کے مطابق سابق صدر کا بلڈپریشر اور شوگر لیول معمول پر نہ آ نے کے بعد میڈیکل بورڈ نے ٹیسٹ رپورٹس پر مشاورت شروع کردی، ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ کو آصف زرداری کی گردن اور کمر کی ایم آئی رپورٹس ڈاکٹرز کو موصول ہوئی ہیں،عارضہ قلب اور کمر درد کے باعث ڈاکٹروں نے سابق صدر کو چلنے سے منع کر دیا۔سابق صدر کی کمر درد میں مسلسل شکایت کے باعث آصف زرداری کی خصوصی فزایو تھراپی اج سے شروع کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فزایو تھراپسٹ کی جانب سے آصف زرادی کی خصوصی فزایو تھراپی تجویز کرنے کے بعد ان کی کمر اور گردن کی خصوصی فزایو تھراپی شروع کر دی گئی ہے۔آصف زرداری پچھلے تین ہفتوں سے پمز کے کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں اور ان کے دل کی دھڑکن میں بھی اتار چڑھاو کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہے۔

زرداری

مزید : صفحہ اول