پارلیمنٹ کو تالہ لگانے کی پالیسی جمہوری روایات کیخلاف ہے، احسن اقبال

  پارلیمنٹ کو تالہ لگانے کی پالیسی جمہوری روایات کیخلاف ہے، احسن اقبال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی حکومت نے اپنے آرڈیننس واپس لیے، پارلیمنٹ کو تالہ لگانے کی پالیسی جمہوری روایات کیخلاف ہے، حکومت کا آرڈیننس واپس لینا اپوزیشن کی کامیابی ہے۔لیگی رہنما احسن اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کا مشاورتی اجلاس ہوا، نواز شریف علاج کیلئے کل بیرون ملک جائیں گے، نواز شریف کو 15 روز پہلے پاکستان سے روانہ ہو جانا چاہیے تھا، حکومت نے نواز شریف کی روانگی میں رکاوٹ ڈالی، سابق وزیراعظم سے متعلق حکومتی وزرا کے بیانات شرمناک ہیں، قوم سے نواز شریف کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل ہے۔احسن اقبال کا کہنا تھا ملک میں مہنگائی کے خلاف بھرپور احتجاج کا فیصلہ کیا گیا، پورے ملک میں پارٹی کنونشنز کیے جائیں گے، سیاسی چیلنجز سے نکلنے کا راستہ الیکشن ہیں، حکومت مکمل ناکام ہوچکی، ملک کو دلدل میں دھکیل دیا۔ انہوں نے کہا نئے پاکستان کی طرح جنوبی پنجاب کے لوگوں سے بھی دھوکا ہوا، اقتصادی ناکامیوں پر پورے ملک میں احتجاج ہوگا، حکومت نے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا۔
احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -