نوشہرہ میں چور نے گھر کا صفایا کردیا

نوشہرہ میں چور نے گھر کا صفایا کردیا

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ)کابل ریور نوشہرہ کلاں میں چوری کی سنگین واردات نامعلوم چور شادی کا فائدہ اٹھا کر گھر میں گھس کر تالے توڑ کر الماری میں موجود طلائی زیورات اور نقدی چوری کرکے لے اڑے نوشہرہ کلاں پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا تفصیلات کے مطابق نذر حسین ساکن کابل ریور نوشہرہ کلاں نے تھانہ نوشہرہ کلاں میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ شادی کی تقریب میں شرکت کرنے گئے تھے جب واپس گھر لوٹے تو دیکھا کہ ہمارے گھر کے تالے توڑے گئے تھے اور دیکھنے پر معلوم ہوا کہ نامعلوم چور ڈھائی تولے طلائی زیورات اور تیس ہزار روپے چراکر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ دوسری واردات نوشہرہ کلاں کے آباخیل میں نامعلوم چوروں نے خواتین مدرسہ (مدرسہ البنات) سے دو عدد پیڈسٹل پنکھے اور کئی عدد سیلنگ فین چٹائی واٹر کولرز سمیت دیگر گھریلو سامان چوری کرکے فرار ہو گئے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی نوشہرہ کلاں کی متعدد مساجد سے سولر سسٹم بھی چوری کرچکے ہیں لیکن تاحال ملزمان گرفتار نہ ہو سکے نوشہرہ کلا ں میں چوریوں کے پے در پے وارداتوں سے اہلیان علاقہ کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر