نوشہرہ،سی این جی سے چوری کرنیوالا گرفتار،مال برآمد
نوشہرہ (بیورورپورٹ)تھانہ پبی پولیس کی کامیاب کاروائی سی این جی پمپ سے چوری کرنے والا ملزم گرفتار ملزم کے قبضے سے مال مسروقہ اور اسلحہ برآمدمزید تفتیش جار ی فصیلات کے مطابق:۔15-11-2019 کو عبداللہ ولد حاجی پہلوان نے پولیس کو رپورٹ درج کی میں منگ سی این جی پمپ میں اپنی الماری میں لاکھوں روپے رکھنے گیا تو الماری کو کھولا پاکر نامعلوم چور الماری سے01لاکھ 11 ہزارپانچ سو روپے چوری کرکے لئے گئے ہیں اس واقع کا نوٹس لیتے ہو ئے DSP پبی خالد خان نے فوری طور دیکر ملزم /ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دئے پولیس نے پمپ کے سیلز مین ذیشان ولد اقبال ساکن جمرود حال پشتونگڑھی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے ایک عددپستول برآمد کر لیا ابتدائی تفتیش کے دروان ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے نشاندہی پرالماری سے چوری کی گئی رقم برآمد کر لی