سراج الحق پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے ووٹوں سے سینیٹ پہنچے، شکیل احمد ایڈووکیٹ

سراج الحق پی ٹی آئی ممبران اسمبلی کے ووٹوں سے سینیٹ پہنچے، شکیل احمد ...

  



بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)صوبائی وزیرمال خیبرپختونخواشکیل آحمدخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے امیرسنیٹرسراج الحق کو پاکستان تحریک انصاف کے ممبران اسمبلی نے ووٹ دیکرسینٹ تک پہنچایاہے مگراس کے باوجود وہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بیانات دے رہے ہیں وہ اخلاقی طورپرسینٹ سے مستعفی ہوجائے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کے وجہ سے کامیاب ہوگئے ہیں میں بھی اپنے قائدین کے ہدایت پر سراج الحق کوووٹ دیاتھا۔ان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے اخباری نمائندوں اورسلمان شوز کے افتتاحی تقریب کے موقع پرگفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈمیں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے نوجوان نسل اپنے روشن مستقبل کیلئے چھوٹی چھوٹی صنعتیں لگاکرحلا ل روز کمائیں جس سے علاقے کے مزیدبے روزگارنوجوانوں کوبھی روزگارمل جائیگا کیونکہ ہرشخص کوملازمت دیناحکومت کی بس کی بات نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کے روزگارفراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ علاقے میں بے روزگارنوجوانوں کوروزگارمل سکے جس سے ملک میں خوشحالی ائیگی۔انہوں نے کہاکہ بٹ خیلہ میں بخت روان خان کی جانب سے لگائی گئی چھوٹی صنعت پر ان کومبارکباد پیش کرتے ہیں اوران سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اس صنعت کواگے بڑھانے کیلئے بھی مزیداقدامات کریگی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر