بنوں،مختلف واقعات میں بچی سمیت 2 افرادجاں بحق،خاتون سمیت 2 زخمی

  بنوں،مختلف واقعات میں بچی سمیت 2 افرادجاں بحق،خاتون سمیت 2 زخمی

  



بنوں (بیورورپورٹ)مختلف واقعات میں کمسن بچی سمیت دو جاں بحق جبکہ خاتون سمیت دو زخمی ہوگئے۔ٹریکٹر کی ماں بیٹی کو ٹکر، ٹکر سے چھ سالہ بچی جاں بحق،جبکہ والدہ زخمی ہوگئی پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع بیوران کچہری گیٹ میں نادرا دفتر کے قریب ٹریکٹر کی ٹکر سے چھ سالہ سپنا دختر عارف اللہ خان جاں بحق ہوگئی،جبکہ انکی والدہ نزاکت بی بی زوجہ عارف اللہ زخمی ہوگئی پولیس نے متوفیہ سپنا کے والد عارف اللہ ولد حاجی لیاقت علی کوٹکہ خانشرین داخلی شہباز عظمت خیل کی مدعیت میں مبینہ ٹریکٹر ڈرائیور آصف خان ولد اسماعیل خان سکنہ حنی کلہ نورڑ بنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ تھانہ صدر کی حدود میں واقع بنوں عجائب گھر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے نوجوان خبیر اللہ ولد نواب خان سکنہ بوزہ خیل جاں بح ہوگئے۔تھانہ غوریوالہ کی حدود میں وقع کرک پائندہ خیل میں مبینہ طور پر مرگی کی مریضہ بی بی رحیمہ دختر ابراہم نے گھر کے کمرے میں خود پر خود کشی کی نیت سے اپنے آپ پر پستول سے فائر کیا جس سے وہ زخمی ہوگئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر