مٹہ شہیدان وینئے پولیس تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد،مسائل کے انبار
مٹہ (رحیم خان) مٹہ شہیدان وینئے پولیس تھانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد موجود لوگوں نے مسائل کی انبار لگادی ڈپٹی کمشنر نے بعض مسائل کی حل کیلئے بروقت احکامات جاری کردی ایک شہری کی شکایت پر ایک پٹواری کی خلاف انکوائری کا فیصلہ پٹواری کو معطل کرنے کی احکامات بھی جاری کردی کھلی کچہری میں عوام نے محکمہ جنگلات مٹہ کی خلاف بھی کھل کر باتیں کی تمام لوگوں کی جائز مسائل کو حل کرنے کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے کھلی کچہریوں کی انعقاد عوام اور انتظامیہ میں رابطے بڑھانے اور عوام کو انکی جائز حق انکی دہلیز پر دینا ہے جو موجودہ حکومت کا اولین ترجیح بھی ہے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب راضا اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نوید اکبر کے شرکاء سے خطاب ڈپٹی کمشنر سوات نے ڈی ار سی کمیٹی چپریال کے دفتر کا بھی خصوصی دورہ کیا اور کمیٹی کے کارکردگی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کی تفصیلات کی مطابق گذشتہ روز مٹہ شہیدان وینئے پولیس تھانے میں ایک کھلی کچہری انعقاد ہوا جس میں بڑی تعداد میں سرکاری افسران اور دیگر سرکاری اہلکاروں سمیت پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین کارکنان اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین ڈی ار سی کمیٹی چپریال کے ذمہ داروں اور لوگوں نے شرکت کی اس موقع پر لوگوں نے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی سامنے اپنے اپنے مسائل پیش کی جن میں زیادہ تر مسائل پر ڈپٹی کمشنر سوات نے بروقت حل کرنے کیلئے احکا مات جاری کردی کھلی کچہری میں لوگوں نے انکو درپیش بنیادی مسائل کی حل کیلئے ان مسائل کی نشاندہی بھی کی کھلی کچہری میں ایک شہری کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر سوات نے ایک پٹواری کو معطل کرنے اور انکے خلاف انکوائری مقرر کرنے کی بھی بروقت احکامات جاری کردی کھلی کچہری میں زیادہ تر لوگوں نے محکمہ جنگلات مٹہ کی خلاف بھی شکایات کی انبار لگا کر خوب دل کی بوجھ ہلکا کیا اور محکمے میں چند اہم باتوں کی نشاندہی بھی کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم اور اسسٹنٹ کمشنر مٹہ نوید اکبر نے کہا کہ کھلی کچہریوں کی مقصد عوام کو انکی جائز حقوق انکی دہلیز پر دینا ہے اور عوام کی مسائل انکی دہلیز پر معلوم اور حل کرنے کی کوشش ہے اور عوام اور انتظامیہ کی درمیان فاصلوں کو کم کرنا ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کی مسائل کی حل کرنے میں کسی بھی قسم کی کوئی تاخیر برداشت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ عوام کو انکی حقوق اور انصاف انکی دہلیز پر دینا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے اس وقت مختلف مقامات پر اسطرح کی کھلی کچہریوں کی انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اور جاری رہیگی اس موقع پر کھلی کچہری سے ایس ڈی ایف او مٹہ عمر خطاب سیداظہار اللہ اعجاز پشتون شاہ فہد عبدالوھاب اکبر علی خان د وست محمد عدنان خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سوات اوردیگر ذمہ داروں نے ڈی ار سی کمیٹی کے دفتر کا بھی خصوصی دورہ کیا اور اس وقت تک ڈی ار سی کی کارکردگی اور ریکارڈ کو چیک کیا جس پر انہوں نے زبردست اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے ڈی ار سی کمیٹی کے تمام اراکین کو خراج تحسین پیش کی اس موقع پر کمیٹی کے چیرمین رحمت علی خان شریف اللہ خان اور دیگر بھی موجود تھے