پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات ہمارے مشعل راہ ہیں،محفل میلاد

    پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات ہمارے مشعل راہ ہیں،محفل میلاد

  



پبی (نما ئندہ پاکستان)اگ بہسود میں محفلِ میلاد بسلسلہ جشنِ عیدمیلادالنبی ﷺمسجد با چا استاد میں تنظیم اہلسنت والجماعت ڈاگ بہسود کے زیر اہتمام زیر صدارت قبلہ عالم حضرت پیر فقیر رحمت کریم صاحب مبارک آف ڈاگ اسما عیل خیل ڈاگ با با جی منعقد ہو اجس میں پیر سعید حسین سجادہ نشین در بار عالیہ قادریہ ڈاگ اسما عیل خٰیل علی زمان چشتی.مو لانا نور الابرار مولانا احسان اللہ حسین. مولانا گلاب خان. پیر محمد علی شاہ گنج فقیر صاحب. مفتی مولانا محمد ہادی مشوانی پشاور. مولانا عثمان باچا صاحب سمیت علماء کرام بڑی تعداد میں عا شقان رسولﷺ نے شر کت کی محفل میلاسے پیر سعید حسین سجادہ نشین در بار عالیہ قادریہ ڈاگ اسما عیل خٰیل مولانا احسان اللہ حسین. مولانا گلاب خان. پیر محمد علی شاہ گنج فقیر صاحب. مفتی مولانا محمد ہادی مشوانی پشاور. مولانا عثمان باچا صاحب. نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ربیع الاول کے مہینے محفل میلاد کا انعقاد خوش آئندہ اقدام ہیں حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنا ہمارے لئے مشعل راہ ہے اللہ اور اس کے رسول  پر حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم تعلیمات پر عمل کرنا دنیا اور آخرت کی کامیابی ہیں حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کے کی دنیا میں آمد سے ہر طرف رو شنی  پھیل گئی جہالت کے اندھیرے ختم ہو گئے انہوں نے کہا کہ حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کی محفل میلادالنبی قیامت تک منائنگے اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ کہ اللہ اور اس کے رسول حضرت محمد صل اللہ علیہ والہی وسلم کے نقش قدم پر زندگی گزار سکے اور قرآن پاک کی تلاوت اور درودِ پاک کثرت سے پڑھے جس پر اللہ انسان کے جملہ تکالیف اور گناہ معاف کرتے ہیں ئی انہوں نے کہا کہ جشن عید میلاد النیﷺکی تقریبات میں شر کت کیا کریں اور اپنے نبی حضرت محمدﷺ سے محبت اور عقیدت کا اظہار ہیں اوراس میں ثواب بھی ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر