رستم،گرینڈ آپریشن 3 گرفتار،منشیات برآمد

      رستم،گرینڈ آپریشن 3 گرفتار،منشیات برآمد

  



رستم(نمائندہ پاکستان) پولیس کا منشیات کے خلاف کامیاب گرینڈ آپریشن، تین منشیات فروش گرفتار منشیات بھی برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کا منشیات فروش عناصر کیخلاف جاری کردہ گرینڈ آپریشن کے دوران ایس ایچ او تھانہ رستم عبدالحکیم خان کی قیادت میں رستم پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے دو منشیات فروشوں ولایت شاہ ولد رحیم شاہ اور گوہر ولد پرویز ساکنان چارگلی رستم کے قبضے سے 4200 گرام چرس برآمد ہوکر ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے جبکہ دیگر کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ جبر بخت زادہ خان کی قیادت میں تھانہ جبر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش معراج ولی ولدغلام نبی سکنہ ڈھیری خداے نور کلے کے قبضے سے 2200 گرام چرس برآمد ہوکر ملزم کو گرفتار کر کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر