شیر گڑھ،مسجد کی چھت مہندم 6 مزدور زخمی

شیر گڑھ،مسجد کی چھت مہندم 6 مزدور زخمی

  



شیرگڑھ (نامہ نگار)لوند خوڑ کے علاقے فقیر کلے باغ کورونہ میں مسجد کی ازسرنو تعمیر کی عرض سے تعمیراتی کام کے دوران چھت گرنے سے 6 مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو نکال کر ریسکیوں 1122کو اطلاع دی ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو سول ہسپتال لوند خوڑ اور ایم ایم سی مردان منتقل کر دیئے۔ جس میں بعض شدید زخمیوں کو پشاور ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق لوند خوڑ کے علاقے فقیر کلے باغ کورونہ میں بوسیدہ مسجد کو ازسرنو تعمیر کرانے کی خاطر پرانا مسجد کو شہید کرنے کے دوران اچانک مسجد کی بوسیدہ چھت مزدورں پر اگرا۔ جس سے کام کرنے والے 6 محنت کش عباس خان ولد ثناب گل،عابد علی ولد محمد اسحاق،پیر محمد ولد شیر محمد،محمد جلال ولد شیر محمد،جنید خان ولد فضل کریم اور آنس خان ولد محمد جلیل ملبے تلے اکر زخمی ہوگئے جسنہیں فوری طور پر لوند خوڑ اور بعد میں مردان ہسپتال منتقل کر دئیے تاھم دو زخمیوں کو نازک صورتحال کے پیش نظر پشاور ریفر کردیئے گئے۔ دریں اثناتحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق ڈسٹرکٹ ناظم مردان احتشام خان ایڈوکیٹ نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ فوری طور پر مالی امداد کی اپیل کردی تاکہ اچھے طریقے سے ان کا علاج معالجہ اور دیکھ بال ہوسکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر