ایم پی اے غزن جمال فوکل پرسن برائے ضم شدہ اضلاع مقرر

ایم پی اے غزن جمال فوکل پرسن برائے ضم شدہ اضلاع مقرر

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)حکومت خیبرپختونخوا نے ممبر صوبائی اسمبلی غزن جمال PK-110 کی تقرر ی وزیر اعلیٰ کے فوکل پرسن برائے نئے ضم شدہ اضلاع۔ (NMDs) اور تیز رفتار عملدرآمد پروگرام۔ (AIP) کی نگرانی کے لئے کی ہے نئے ضم شدہ اضلاع (NMDs) میں ترقیاتی اخراجات کی دیکھ بھال اور وزیر خزانہ خیبر پختونخوا اور محکمہ منصوبہ سازی و ترقی کے ساتھ کام بھی کریں گے۔ وہ اس سلسلے میں پیشرفت سے وزیر اعلیٰ کو ہر مہینے اور جب بھی ضرورت ہو آگاہ کریں گے۔ اس امر کا اعلان وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر