سپورٹس اسٹیڈیم کے قیام کا مقصد نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے، طارق سعید

سپورٹس اسٹیڈیم کے قیام کا مقصد نوجوانوں میں ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے، طارق ...

  



سرائے نورنگ(نمائندہ پاکستان)تحریک انصاف کے صوبائی رہنماطارق سعیدخان میدادخیل نے کہاہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے تحصیل کی سطح پرسپورٹس اسٹیڈیم کی قیام کامقصدنوجوانوں کواعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کے ساتھ ساتھ اُن میں چھپے ہوئے ٹیلنٹ کواُجاگرکرنے سمیت تندرست اورتواناہے‘ان خیالات کااظہاراُنہوں نے گذشتہ روزشہاب خیل میں فٹ بال ٹورنمنٹ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرتحریک انصاف کے رہنماوسابق ڈی ایچ اوڈاکٹرمحمداقبال خان،ملک داؤدخان،حنیف زرگر اورمرسلین نصرخیل سمیت دیگرموجودتھے‘اس موقع پرطارق سعیدمیدادخیل نے فٹ بال ٹورنمنٹ انتظامیہ کے لئے 50ہزاروپے کااعلان کیاا ُنہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت دیگرشعبوں کی طرح کھیل پربھی خصوصی توجہ دے رہی ہے جس سے نوجوان نسل منشیات سمیت دیگرمنفی سرگرمیوں سے محفوظ ہوں اُنہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی ضرورحصہ لیں اوراپنی صلاحیتوں کواُجاگرکریں اُنہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ کھیل کے دوران برداشت اورتحمل کا مظاہرہ کریں کیونکہ ہارجیت نہ صرف کھیل کاحصہ ہوتاہے بلکہ ہارسے انسان بہت کچھ حاصل کرسکتاہے اُنہوں نے اس عزم کااعادہ کیاکہ ضلع لکی مروت کے نوجوانوں کواپنی گھروں کے نزدیک کھیل کے سہولیات مہیاکرنے کے لئے حکومتی سطح پرہرممکن کوشش کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر