بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے قیمت خرید میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی

  بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے قیمت خرید میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست ...

  



اسلام آباد(آن لائن) بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں نے جولائی سے ستمبر تک کے لئے بجلی کی قیمت خرید میں سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے لئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے۔نیپرا ذرائع کے مطابق بدھ کو اس درخواست کی سماعت ہو گی۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے جولائی سے ستمبر کی سہ ماہی کے لئے 17 ارب 20 کروڑ روپے کی وصولی کی درخواست کی ہے۔درخواست منظور ہونے کی صورت میں بجلی کے ٹیرف میں 17 پیسے فی یون-ٹ کا اضافہ ہو گا۔

تقسیم کارکمپنیوں

مزید : پشاورصفحہ آخر