مہمند،ایم پی ایز کی زیرصدارت سربراہی ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری

  مہمند،ایم پی ایز کی زیرصدارت سربراہی ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، تحصیل پڑانگ غار ملاگوری قوم کا ایم پی ایز کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر آفس میں کھلی کچہری۔ عمائدین علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند کو اپنے علاقے میں روڈ، مہمند ڈیم متاثرین معاوضہ اور پینے کے پانی کے مسائل سے آگاہ کیا۔ فوری حل کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قبائلی ضلع مہمند کے ہیڈ کوارٹر غلنئی ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں ضلع مہمند سے منتخب ایم پی اے ملک عباس رحمن، ایم پی اے نثار مہمند اور تحریک انصاف کے رہنماء قاری رحیم شاہ کی قیادت میں لوئر مہمند تحصیل پڑانگ غار ملاگوری قوم کے عمائدین کی کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ قومی مران اور ایم پی ایز نے ڈپٹی کمشنر ضلع مہمند افتخار عالم کو پڑانگ غار میں سڑکوں کی ابتر حالت، مہمند ڈیم کا معاوضہ اور پینے کے پانی کے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا اور حکومت سے فوری حل کا مطالبہ کیا گیا۔ ڈی سی مہمند نے عمائدین علاقہ کو ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہائی کرائی اور بعض مسائل کو حل کرنے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر AC لوئر مہمند قیصر خان اور مہمند ڈیم پراجیکٹ کے حکام بھی موجود تھے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر