ڈائریکٹر خالد خان کا سوپ ”سوتن“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

ڈائریکٹر خالد خان کا سوپ ”سوتن“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

  



لاہور(فلم رپورٹر)خالد خان کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد حنیف کے سوپ ”سوتن“تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے۔یہ میگا پراجیکٹ اگلے ماہ دسمبر میں نجی ٹی وی سے آن ائیرہوجائے گا۔سوپ ”سوتن“کی رائٹر میمونہ عزیز،کانٹنٹ ہیڈ زنجبیل عاصم شاہ اور کاسٹ میں شبیر جان،فراز فاروقی،عروبہ مرزا،علی رضوی،غزالہ جاوید،فرح نادر،کنول اور شہزاد ملک شامل ہیں۔اس ڈرامہ کا ٹائٹل سانگ فائزہ مجاہد کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی شاعری صابر ظفر کی ہے جبکہ اس کے میوزک کمپوزر وقار علی ہیں۔کاکاتارفلمز کے بینر تلے بنائے جانے والے سوپ”سوتن“کے بارے میں ڈائریکٹر خالد خان کا کہنا ہے کہ اس کی کہانی روائتی ڈگر سے ہٹ کر ہے۔

اور یہ ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ لے گی۔میں ہمیشہ اپنے کام کو پوری ایمانداری اور محنت سے انجام دیتا ہوں باقی فیصلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیتا ہوں کیونکہ وہ بہتر منصف ہوتے ہیں،میرے ڈرامے کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے۔تمام فنکاروں نے۶ اپنے اپنے کردار انتہائی خوبصورتی سے نبھائے ہیں۔

مزید : کلچر