اداکارہ عالیہ بخاری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئیں، موبائل اور بیگ چھین لیا

  اداکارہ عالیہ بخاری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئیں، موبائل اور بیگ چھین لیا

  



لاہور(فلم رپورٹر)ٹی وی فلم کی نامور اداکارہ عالیہ بخاری ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئیں،گن پوائنٹ پر موبائل اور بیگ چھین لیا۔تفصیلات کے مطابق فلم ٹی وی کی نامور اداکارہ عالیہ بخاری گذشتہ روزاے ٹی ایم کارڈ سے پیسے لے کر گھر کو واپس آ رہی تھی کہ دو نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ان سے بیگ اور نقدی چھین لی جس کی کل مالیت ایک لاکھ کے قریب بتائی جاتی ہے جس میں قیمتی موبائل فون، نقدی 50000 اور گولڈ کی ایک رنگ تھی جوڈا کو چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اہل علاقہ کے مطابق تھانہ ڈیفنس کے علاقے میں مسلح ڈاکو بے لگام آزادانہ سڑکوں پر مارچ کرتے رہتے ہیں جن کا کوئی سدباب نہیں کیا جارہا آئے روز یہاں سے عوام کو گن پوائنٹ پر لوٹ رہے ہیں جس پر پولیس بھی بے بس ہو چکی ہے۔

عالیہ بخاری نے بروقت پولیس کو اطلاع دی اس کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی اداکارہ عالیہ بخاری نے بتایا کہ بعد ازاں ان ڈاکوؤں نے میرے موبائل سے میرے جاننے والوں کو کالز کیں اور ان سے پیسے بٹورتے رہے اور ان سے موبائل لوڈ کے پیسے منگوا کر میرے نمبر کو غلط استعمال کرتے رہے ہیں۔عالیہ بخاری کا کہنا تھا کہ عوام ان ڈاکوؤں سے شدید تنگ آچکی ہے اور اعلیٰ حکام سے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ ان کوسکون کا سانس مل سکے اور علاقے سے ایسے سٹریٹ کرائم کا بھی خاتمہ ہوسکے۔

مزید : کلچر