عاصمہ راج ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں بھی مصروف

  عاصمہ راج ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈرامہ سیریلز میں بھی مصروف

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف ماڈل و اداکارہ عاصمہ راج ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ فلموں اور ڈراموں میں بھی مصروف ہوگئیں پہلی شارٹ مووی”ماؤس“ریلیز کے لیئے تیار،ڈرامے کی ریکارڈنگ جاری،عاصمہ راج کا کہنا ہے کہ گویہ میری پہلی شارٹ فلم ہے مگر اس میں میرا کردار بہت بڑا اور اہم ہے۔ایک سوال کے جواب میں عاصمہ راج نے کہاکہ میں ابتک بہت سارے برانڈ شوٹس میں ماڈلنگ کرنے کے ساتھ ساتھ کافی ڈرامہ سیریلز میں بھی کام کرچکی ہوں مگر فلم میں کام کرنے کا تجربہ پہلی بار ہوا ہے اس میں میرا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے جو ان کے پرستاروں کے دل کو ضرور بھائے گا۔نیا ڈرامہ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔

اس میں بھی میرا کردار بہت پاورفل ہے اسے ڈرامہ شائقین ضرور پسند کریں گے۔عاصمہ راج نے کہاکہ گذشتہ دنوں میری اس شارٹ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیاہے جسے سوشل میڈیاپر بیحد پسندکیا جارہاہے جس طرح اس کے ٹریلرکو پسندیدگی کی سند مل رہی ہے اسی طرح یہ فلم بھی کامیابی کی منازل طے کرے گی۔عاصمہ راج نے مذید کہاکہ ماڈلنگ سے ایکٹنگ کی طرف آنا بہت مشکل ہے کیونکہ اداکاری کے لئے آپ کو چہرے کے اتار چڑھاؤ سے بہت دھیان سے کام لینا پڑتا ہے جس طرح میں نے ماڈلنگ میں نام کمایا اسی طرح فلم میں بھی نام کماؤں گی پرستاروں سے گزارش ہے کہ فلم کو بہت زیادہ سپورٹ کریں تاکہ دوبارہ بھی اچھی موویز بنتی رہیں۔

مزید : کلچر