صوابی چیمبر اور جمال میڈیکل سنٹر کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

صوابی چیمبر اور جمال میڈیکل سنٹر کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

  



صوابی (نمائندہ خصوصی)صوابی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور جمال میڈیکل سنٹر کے درمیان مزدوروں اور ممبران کو بہتر طبعی سہولیات کی فراہمی کے لیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوگئے ہیں۔ اس سلسلے میں شاہ منصورجمال باغ میں ایک پروکار تقریب کا انعقاد کیاگیا۔جس میں ایوان صنعت و تجارت صوابی کے بانی صدر محمد زاہد شاہ، سینئر نائب صدر محمد اسرار، نائب صدر فضل رحیم جدون، ڈی پی او صوابی خالد حمدانی، ڈی ایس پی لقمان خان جمال میڈیکل سنٹر کے منیجنگ ڈائریکٹر فضل الرحمان سمیت ایوان صنعت و تجارت صوابی کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران محمد بابر ہمایون، لال شیرجدون، جاوید خان، جنرل سیکرٹری محمد سلمان خان، ہسپتال کے چیف ایڈمنسٹریٹر منیب قاضی اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس معاہدے سے ممبران، ورکروں اور انکے کنبے کے افراد کو علاج معالجے میں بہتر اور ارزاں سہولیات مہیا ہو سکیں گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر