پنجابی فلموں کے دور کی واپسی خوش آئند ہے،اچھی خان

  پنجابی فلموں کے دور کی واپسی خوش آئند ہے،اچھی خان

  



لاہور(فلم رپورٹر)فلموں کے سینئر اداکار اچھی خان نے کہا ہے کہ پنجابی فلموں کا دور واپس آرہا ہے جو انتہائی خوش آئند ہے،اگر حقیقی معنوں میں پنجاب کی ثقافت کو موضوع بنا یا جائے تو ہماری پنجابی فلمیں دوبارہ عروج حاصل کر سکتی ہیں۔اچھی خان نے کہاکہ ہمارے پاس اداکاروں کی صورت میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جس سے استفادہ کرنا چاہیے۔ اگر ماضی کی فلموں کو سٹڈی کر کے نئے دور کے امتزاج کے ساتھ فلمیں بنائی جائیں تو پنجابی فلم انڈسٹری دوبارہ عروج حاصل کر سکتی ہے۔ اچھی خان نے کہا کہ عید الفطر پر نمائش ہونے والی پنجابی فلموں کی کامیابی یہ کہا جا سکتاہے کہ اگر اچھی فلمیں بنائی جائیں تو فلم بینوں کا دوبارہ اس جانب راغب کیا جا سکتا ہے۔

لیکن اس کے لئے غیر معمولی محنت کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ پنجابی فلموں کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں اور میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی سے نوازے۔

مزید : کلچر