ڈرگ ڈیپارٹمنٹ ہنگو بہترین کارکردگی میں بازی لے گیا
ہنگو(بیورورپورٹ)ڈرگ ڈیپارٹمنٹ ہنگو بہترین کارکردگی میں بازی لے گیا۔مجموعی طورپر ضلع بھر میں 176 انسپکشن چھاپوں کے دوران ڈرگ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 میڈیکل سٹور ز سیل کرکے غیرمعیاری ادویات کے 131 نمونے ٹیسٹ رپورٹ کے لئے لیبارٹری کو ارسال۔ڈرگ کورٹ کو 39 مقدمات جبکہ PQCB کو ٹوٹل 29 کیسز جمع کرائے گئے۔عوام کو بہترین صحت کے مفاد عامہ میں ہر روکاٹ دور کی جائے گی۔کوئی قانون سے بالاتر نہیں بلاتفریق قانونی چارہ جوئی جاری رکھیں گے۔ضلع ڈرگ انسپکٹر ہنگو محمد ذیشان کی بات چیت۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کی کار کردگی رپورٹ میں صحافیوں کو ڈرگ انسپکٹر ہنگو محمد ذیشان خان نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ کے افسران عملہ کے بھرپور تعاون اور ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کے حکام بالا کے زیر سر پرستی فرائض کے بہترین انجام دہی کرتے ہوئے ہنگو دوابہ،ٹل اور ضلع بھر کے دیگر علاقوں میں مجموعی طورپر 176 انسپکشن وزٹ کرتے ہوئے دوران معائنہ قوانین کی خلاف ورزیوں پر 11 میڈیکل سٹور ز سیل کرتے ہوئے مزید 28 ادویات دکانوں سے غیر معیاری اور ان رجسٹرڈ ادویات یا زائد المعیاد میڈیسن قبضہ میں لینے سمیت 131 نمونے حاصل کرکے ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری کو ارسال کئے گئے۔محمد ذیشان نے کہاکہ خلاف ورزیوں سے متعلق مرتب شدہ رپورٹس کی روشنی میں مذید 26 کیسز PQCB جبکہ 39 کیسز ڈرگ کوٹ کو بھی سفارشات جمع کرادی گئیں۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی سیاسی اثر و رسوخ یادباو سے بالاتر ہوکر قوانین کی پاسداری کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ منفی پروپیگنڈوں سے ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کی توجہ ہٹانے اور قانون اور رولزریگولیشن کے تحت ڈرگ مافیا کی ہر کوشش اور عزائم ناکام بنائیں گے۔اور بلاتفریق انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف قانون حرکت میں آئیگا۔