ہنگو،چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ،1 پولیس اہلکار جاں بحق

  ہنگو،چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ،1 پولیس اہلکار جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ہنگو(بیورورپورٹ)طورہ وڑی پولیس چیک پوسٹ پر مسلح افراد کی فائرنگ، ایک پولیس اہلکار شہید، پولیس نے ملزمان کی گرفتار ی کے لئے آپریشن شروع کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحصیل ٹل کے علاقہ دوآبہ میں طورہ وڑی روڈ چیک پوسٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دوآبہ پولیس اہلکار پیاوعلی ولد محمد علی سکنہ لودھی خیل ہنگو زخمی ہوا۔جس کو فوری طور پر تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا،جہاں پر زخمی اہلکار زخموں کے تاب نہ لا کر شہید ہو گیا، پولیس کے مطابق ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تا ہم پولیس نے مختلف مقامات میں ملزمان کی گرفتار کی لئے سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے،دوسری جانب شہید اہلکار کی نماز جنازہ پولیس لائن ہنگو میں ادا کر دی گئی جس میں ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی پی او ہنگو سمیت سرکاری افسران اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی، نماز جنازہ کے بعد زخمی پولیس اہلکار کواپنے آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔