ہزارہ موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر لیگی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

ہزارہ موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر لیگی کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ

  



ایبٹ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے ہزارہ موٹر وے کے افتتاح کے موقع پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کا احتجاجی مظاہرہ اس موقع فوراہ چوک میں احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا احتجاج کی قیادت مسلم لیگ ن کے ایم پی اے و ضلعی صدر سرداراورنگزیب نلوٹھہ نے کی اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر وے کا افتتاح پہلے ہی ہو چکا ہے تم لوگ کس منہ سے افتتاح کر رہے ہیں اس کا سنگ بنیاد تین باروزیر اعظم رہنے والے میاں نواز شریف نے کر دیا تھا اس موقع پر احتجاجی مظاہرین سے سابق امیدوار الحاج قلندر لودھی، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان، ندیم، مغل، سردار عبد الرشید، اور دیگر قائدین کر رہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کہ منصوبہ میاں محمد نواز شریف نیشروع کیاتھا اور اس کا برھان سے افتتاح بھی سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نوازشریف نے کیا تھا آج یہ وزیرِ اعظم کس منہ سے اس منصوبے کاافتتاح کررھے ہیں ہم اس افتتاح کی پرزور مزمت کرتے ہیں مظاہرین نے ہاتھوں میں سیاہ جنڈے اٹھا رکھے تھے

مزید : پشاورصفحہ آخر