ضلع باجوڑ کے قصائیوں کا جرمانوں کیخلاف احتجاج کی دھمکی
باجوڑ(نمائندہ پاکستان)ضلع باجوڑ میں قصائیوں کی شامت بھاری جرمانے اختجاج کی دھمکی ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد عثمان محسود کے ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر انوارالحق نے ضلع بھر میں تجاوزات،گراں فروشوں،قصائیوں اور ہوٹلوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ہفتے میں دو بار خار بازار عنایت قلعہ سمیت دیگر بازاروں میں چھاپے مار کر درجنوں افراد گرفتار کر لئے۔جن سے بھاری جرمانے وصولی کے بعد رہاکیے گیئے۔لیکن قصائیوں پر مبلغ تیس ہزار روپے جرمانے لگائے گئے۔جس کے بعد قصائیوں نے احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی شہر خار میں مذ بح خانہ ہمیں حوالہ کر کے مروجہ قوانین کے تحت طریقہ کار اپنایا جائے تمام تحصیلوں میں مذبح خانے تعمیر کئے جائے۔کیونکہ روزانہ جانور ذبح کرتے وقت ماحول کو گندگی سے بچایا جاسکتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ سرکاری اہلکار افسران کے نام پر مفت گوشت لے کر ہمیں شدید مالی نقصان پہنچانے کا سبب بن رہے۔انھوں نے دھمکی دیتے ہوئی کہا کہ اگر جرمانوں کا سلسلہ مذید نہ روکا گیا تو ضلع بھر میں احتجاج پر مجبور ہونگے۔