نان کسٹم پیڈ اشیاء سمگل کرنے کی کوشش ناکام
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی اطلاع پر کارروائی کے دوران بھار مقدارمیں نان کسٹم پیڈ مختلف اشیاء برآمد کی ہیں، تھانہ حیات آباد پولیس کی جانب سے ہونے والی کارروائی کے نتیجے میں برآمد ہونے والی اشیاء کو قانونی کارروائی کی خاطر کسٹم حکام کے حوالے کر کے کسٹم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق اے ایس پی حیات آباد حسن جھانگیر کو اطلاع موصول ہوئی تھی کہ غیر قانونی طریقے سے درآمد شدہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی کوشش کی جائے گی جس پر ایس ایچ ا تھانہ حیات آباد احسان اللہ نے شہر میں داخل ہونے والے گاڑیوں کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران گاڑیوں کے ذریعے غیر ملکی کپڑا،سپئیر پارٹس، مختلف الیکٹرانکس سامان اور ٹائرز وغیرہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے برآمد کرلی گئیں جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے، تمام برآمد شدہ سامان کو کسٹم ڈیوٹی (ٹیکس) کی ادائیگی اور مزید قانونی چارہ جوئی کی خاطر کسٹم آفسر محمد اقبال کے حوالے کر کے کسٹم ہاوس منتقل کر دیا گیاہے