اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ،پاکستان کی اومان کو شکست سمی فائنل میں رسائی

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیاء کپ،پاکستان کی اومان کو شکست سمی فائنل میں رسائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپور ٹس رپورٹر) بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے اومان کو147رنزسے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔پاکستان کی یہ ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی ہے۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 6وکٹوں کے نقصان پر 319 رنزبنائے۔ اوپنر حیدر علی نے سنچری اسکور کی۔روحیل نذیر اور خوشدل شاہ نے نصف سنچریاں بنائیں۔ہدف کے تعاقب میں اومان کی پوری ٹیم 172رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کاکس بازار بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں اومان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔عمیر بن یوسف اور حیدر علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے پاکستان کو 67 رنز کا آغاز فراہم کیا۔عمیر بن یوسف 33 رنزبناکر آوٓٹ ہوئے، جس کے بعداوپنر حیدر علی اور کپتان روحیل نذیر کیدرمیان دوسری وکٹ کے لیے 107رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ حیدر علی نے 118 اور روحیل نذیر 64رنز بناکر آو?ٹ ہوئے۔ اوپنر کی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ اختتامی اوورز میں مڈل آرڈر بیٹسمین خوشدل شاہ نے دھواں دھار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے24 گیندوں پر5 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے54رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔انہوں نے اننگز کی آخری 10 گیندوں پر 40 رنز بنائے۔ قومی ایمرجنگ ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر319رنز بنائے۔اومان کی جانب سے فیاض بٹ اور محمد ندیم نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔320 رنز کے تعاقب میں اومان کی بیٹنگ لائن اپ اننگز کے آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہوگئی۔ محمد حسنین اور ثمین گل کی نپی تلی باو?لنگ کی بدولت اومان کے ابتدائی 4 بلے باز محض 15 رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے۔پانچویں وکٹ کے لیے محمد ندیم اور سندیپ نے پاکستان ایمرجنگ ٹیم کے باو?لرز کے سامنے کچھ مزاحمت کی تاہم وہ بھی 67 رنز کی شراکت کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ محمد ندیم 46 اورسندیپ 41 رنزبناکر آو?ٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کے آو?ٹ ہوتے ہی اومان کی بیٹنگ لائن اپ ایک بار پھر لڑکھڑا گئی اور پوری ٹیم 48ویں اوور میں 172 رنز بناکر آو?ٹ ہوگئی۔ خوشدل شاہ نے 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ثمین گل، محمد محسن اور محمد حسنین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ایونٹ میں مسلسل 3 کامیابیوں کے باعث قومی ایمرجنگ ٹیم نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔