جاپان، 2020گیمز کے دوران جوہری  ری ایکٹرز پر کام معطل کرنیکا فیصلہ

جاپان، 2020گیمز کے دوران جوہری  ری ایکٹرز پر کام معطل کرنیکا فیصلہ

  



ٹوکیو(آئی این پی)جاپان کی الیکٹرک پاور کمپنی ٹیپکو نے کہا ہے کہ ِ دہشت گردی کے ممکنہ خدشہ کے پیش نظر 2020 ٹوکیو اولمپکس اور پیرالمپکس کے دوران جوہری پلانٹ پر کام معطل کر دے گی۔جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق ٹیپکو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گاتا کے علاقے میں واقع کاشیوازاکی کاریوا پلانٹ میں حفاظتی کام سر انجام دے رہی ہے تاکہ 7 ری ایکٹروں میں سے بند پڑے 2 کو دوبارہ چلایا جا سکے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ اولمپکس کے دوران ممکنہ خدشہ کے پیش نظرجوہری پلانٹ پر تمام کام روک دیا جائے گا اور پیرالمپکس کے دوران ویلڈنگ اور وہ سب کام معطل کر دیا جائے گا جس میں آگ استعمال ہوتی ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ کھیلوں کے ان مقابلوں کے دوران دہشت گرد حملوں کا زیادہ خطرہ ہے جب بہت سے لوگوں کی آمد و رفت کے ساتھ دنیا بھر کی آنکھیں اس جانب لگی ہوں گی

مزید : کھیل اور کھلاڑی