ڈبلیو ایس ایس پی پانی کے بلوں میں 50فیصد معافی کا اعلان کریں، ثمرہارون بلور

ڈبلیو ایس ایس پی پانی کے بلوں میں 50فیصد معافی کا اعلان کریں، ثمرہارون بلور

  



پشاور(سٹی رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کی خاتون ممبر صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور نے کہا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی عوام کو ریلیف دیتے ہوئے پانی کے بلوں میں پچاس فیصد معافی کا اعلان کرتے ہوئے عوام کو ریلیف دیں،عوام نے اب باقاعدہ طور پر پانی کے بل بھرنا شروع کردیے ہیں،اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو آسانیاں دینے کی خاطر ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ عوام کو نہ صرف پانی کے بلوں میں ریلیف دیں بلکہ غریب اور متوسط طبقے کیلئے بلوں کو قسطوں پر کرنے کا اعلان بھی کیا جائے۔باچا خان مرکز پشاور سے جاری اپنے بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ پشاور کے عوام کو مہنگائی کے اس دور میں ریلیف دینے کی خاطر ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ نہ صرف عوام کو پانی کے بل پچاس فیصد معاف کریں بلکہ غریب اور متوسط طبقوں کیلئے بلوں کو قسطوں پر کرنے کا اعلان بھی کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی کو عوام سے پہلے یہ شکایت تھی کہ عوام پانی کے بل بروقت جمع نہیں کرتے،اب وہ سلسلہ چل پڑا ہے لہذا اب عوام کو بھی آسانیاں دینے کی خاطر ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ عوام کو ریلیف دیں،مہنگائی سے تنگ عوام کو اگر اس مشکل وقت میں ڈبلیو ایس ایس پی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ریلیف ملے گا تو اس سے نہ صرف عوام کا ڈبلیو ایس ایس پی کے ادارے پر اعتماد بڑھے گا بلکہ ڈبلیو ایس ایس پی کو بھی بلوں کی ریکوری میں آسانیاں ملی گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر