ڈیرہ،موٹر سائیکل سوار ٹرالی کی ٹکر سے زخمی

    ڈیرہ،موٹر سائیکل سوار ٹرالی کی ٹکر سے زخمی

  



ڈیرہ اسما عیل خان (بیورورپورٹ) قاضی پیٹرول پمپ چشمہ روڈ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت سے موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور کی حدود قاضی پیٹرول پمپ چشمہ روڈ کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد رمضان خوجہ سکنہ محلہ فقیر احمد گل پہاڑ پور ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص نے پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ ملزم عمران بلوچ سکنہ لاڑ نے غفلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اچانک بریک لگائی جس کے نتیجے میں وہ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر زخمی ہوا، پولیس نے زخمی شخص کی رپورٹ پر ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر