قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کانواں راؤنڈ مکمل،تمام میچز ڈرا

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کانواں راؤنڈ مکمل،تمام میچز ڈرا

  



لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیا ناظم آباد  گرائنڈ کراچی میں بلوچستان اور ناردرن کے درمیان میچ ڈرا ہوگیا۔ بلوچستان نے دوسری اننگز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 257 رنزبنائے تھے کہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا۔  اس سے قبل ناردرن نے بلوچستان کے 293 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں مقرر ہ اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 293 رنز بنائے تھے۔دوسری جانب این بی پی اسٹیڈیم کراچی میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ بھی بے نتیجہ ختم ہوگیا۔ 56 رنز کی سبقت سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی سندھ کی ٹیم مقررہ وقت میں 8وکٹوں کے نقصان پر 203 رنزہی بناسکی۔ ادھراقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں سنٹرل پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان میچ موسم کے باعث مکمل نہ ہوسکا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان بے نتیجہ ثابت ہونیو الے میچ میں 96 رنز کے خسارے سے دوسری اننگز کا آغاز کرنے والی خیبرپختونخوا کی ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے 60 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث امپائرز نے میچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل خیبرپختونخوا کے 290 رنز کے جواب میں سنٹرل پنجاب کی ٹیم نے مقررہ 83 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے تھے۔اوپنر عبداللہ شفیق اور عتیق الرحمٰن نے سنچریاں اسکور کیں۔ 

دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 138 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ عتیق الرحمٰن 129 اور عبداللہ شفیق 124 رنز بناکر آو?ٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے اسپنر آصف آفریدی نے 2وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں خیبرپختونخوا کی جانب سے محسن خان اور محمد حارث نے اننگز کا آغاز کیا، دونوں کھلاڑیوں نے بالترتیب 30 اور 26 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ ختم کردیا گیا۔ #/s#   

مزید : کھیل اور کھلاڑی