کیلی فورنیانا، معلوم افراد کی گھرمیں گھس کر فائرنگ، 4افراد ہلاک، 6زخمی

کیلی فورنیانا، معلوم افراد کی گھرمیں گھس کر فائرنگ، 4افراد ہلاک، 6زخمی

  



کیلی فورنیا(آئی این پی)امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک گھر میں پارٹی کے دوران فائرنگ سے4افراد ہلاک اورچھ زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں پیش آیا جہاں گھر میں ایک تقریب جاری تھی۔حکام کے مطابق نامعلوم افراد گھر میں داخل ہوئے اور پارٹی میں شریک افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے زخمی 6افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والے مشتبہ افراد کی کوئی شناخت یا تفصیل سامنے نہیں آ سکی ہے اور نہ ہی کسی مشتبہ شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

کیلی فورنیا فائرنگ

مزید : پشاورصفحہ آخر