نوشہرہ،پی پی کے میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

نوشہرہ،پی پی کے میاں یحییٰ شاہ کاکاخیل کا پارٹی چھوڑنے کا عندیہ

  



نوشہرہ (بیورورپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور ضلع نوشہرہ کے سابق ضلعی صدر میاں یحییٰ شاہ کاکا خیل نے پاکستان پیپلز پارٹی چھوڑنے اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے حامی بھر لی عنقریب عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی قیادت کی موجودگی میں ایک اہم پریس کانفرنس میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کریں گے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی ضلع نوشہرہ کے ضلعی صدر جمال خان خٹک کی قیادت میں تشکیل کردہ ایک جرگہ پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی ضلع نوشہرہ کے سابق ضلعی صدر میاں یحییٰ شاہ کاکا خیل سے ملاقات کی غرض سے ان کی رہائشگاہ گیا اس جرگے میں عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری انجینئر حامد علی خان سمیت ضلعی اور تحصیل نوشہرہ کی تنظیم کے اکثریتی عہدیدار روں نے شرکت کی عوامی نیشنل پارٹی کی جرگہ اراکین نے میاں یحییٰ شاہ کاکا خیل کو عوامی نیشنل پارٹی میں باضابطہ شمولیت کرنے کی درخواست کی جس پر میاں یحییٰ شاہ کاکا خیل نے اپنے خاندان اور سیاسی رفقا کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی حامی بھرلی اور عنقریب ایک اہم پریس کانفرنس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی و صوبائی قیادت کی موجودگی میں باضابطہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی سے مستعفی ہونے اور عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر