راہزن گرفتار، چھینے گئے موبائل فون، رقم برآمد

  راہزن گرفتار، چھینے گئے موبائل فون، رقم برآمد

  



پشاور(کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ چمکنی میں طلباء سے نقد رقم اور موبائل فونز چھیننے والے راہزن گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت 3ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران راہزنی کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیاہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے مختلف وارداتوں کے دوران چھینے گئے موبائل فونز اورنقد رقم سمیت مختلف وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے تفصیلات کے مطابق مدعی عرفان ولد رشید سکنہ پھندو نے تھانہ چمکنی پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ وہ گھر خود جارہا تھا کہ راستے میں 3 نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی خانزیب خان اور ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجدعلی پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ افراد کو شامل تفتیش کیا جس کے دوران واردات میں ملوث سہ رکنی گروہ کا سراغ لگا کر سرغنہ سمیت 3ملزمان حکیم ولد بارات، راج میر ولد محمد طاہراور عمر ولد عبداللہ ساکنان حاجی آباد چمکنی کو گرفتار کر لیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے چھینے گئے موبائل فونز، نقد رقم،وارداتوں میں استعمال ہونے والے 3عدد پستول اور موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے

مزید : پشاورصفحہ آخر