منشیات فروش گرفتار، چرس آئس اور اسلحہ برآمد

    منشیات فروش گرفتار، چرس آئس اور اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ میں منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم اپنے مخصوص گاہکوں کو چرس اور آئس سپلائی کرتاتھاجس نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے، ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی513 گرام آئس اور 7 کلو گرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف اور ایک عدد پستول بھی برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی رورل کیپٹن (ر) علی بن طارق کواطلاع ملی تھی کہ تھانہ چمکنی کی حدود حاجی آباد میں ایک شخص اپنے رہائشی گھرمیں منشیات فروشی کے مکروہ دھند ے میں ملوث ہے،جس پر اے ایس پی چمکنی خانزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی واجد علی نے جامع تفتیش اور قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے عدالت محمد لطیف شاہ JMIC سے سرچ وارنٹ حاصل کر کے لیڈ یز پولیس کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران ملزم نعمت ولد اصل دین سکنہ سوڑیزئی حال حاجی آباد چمکنی کو گرفتار کر لیا، جبکہ ملزم کے گھر سے 7 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس اور 513 گرام آئس برا ٓمد کر نے کے ساتھ ساتھ ایک عدد کلاشنکوف اور ایک پستول بھی برآمدکر لی گئی ہے، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے