ٹانک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شکایات سیل کا دورہ

    ٹانک میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا شکایات سیل کا دورہ

  



ٹانک(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فہید خان کا متاثرہ گھروں کیلئے کئے جانے والے سروے میں شکایات کے لئے قائم کمپلینٹ سیل کا دورہ،متعلقہ اہلکاروں کو عوامی شکایت جلد ازجلد دور کرنے کی ہدایت تفصیلا ت کے مطابق سوموار کے روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان فہید خان نے پولیٹیکل کمپاونڈ ٹانک میں متاثرہ گھروں کے لئے قائم کمپیلیٹ سیل کا دورہ کیا جہاں پرانہوں نے سروے کے متعلقہ عوامی شکایات درج کرنے کا جائز ہ لیا اس موقع پر انہوں نے عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے سائلین کی فوری طور پر مسئلہ کی نشاندہی کے بعدحل کرنے کی کوشش کریں تاکہ دورہ افتادہ علاقوں سے آنے والے متاثرہ کے گھروں کی شکایت کاازالہ ہوکرانکو امدادی رقوم کے چیک دئیے جائیں تاکہ متاثرہ افراد اپنے گھروں کی آبادی کاری پر جلد ازجلد کام شروع کرسکیں کمپلینٹ سیل میں موقع پر موجود سائلین نے سروے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کئے جانے والے کمپلنٹ سیل پر ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ کمپلینٹ سیل کے قائم ہونے سے انکے مسائل حل ہورہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر