پشاور، پیسکوکنٹر یکٹر کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

پشاور، پیسکوکنٹر یکٹر کا مطالبات کے حل کیلئے احتجاجی مظاہرہ

  



پشاور(سٹی رپورٹر)پیسکو کنٹریکٹر ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے بلوں کی عدم ادائیگی اور دیگر مطالبات کے حوالے سے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے بلوں کے مسلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائے بصورت دیگر احتجاج کا دئرہ واسیع کرینگے۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بیرنز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے مطالبات درج تھے جبکہ پیسکو حکام کے طالمانہپالیسز کے خلاف شدید نعرہ بازی کی مظاہرے کی قیادت ایسو سی ایشن کے صدر عطاء اللہ مروت،حاجی اقبال،سفیر خان،سید ولی،جہانزیب اور دیگر ساتھیوں نے کی۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پیسکو بلوں کی کے ادائیگی وقت پر نہیں کرتے جبکہ بلوں مکی ادائیگی میں ٹاخیری حربے استعمال کر رہے ہے جسکی وجہ سے ٹھیکداران شدید مشکلات سے دو چار ہے۔انہوں نے کہا کہ جیبرا ٹیکس اور بینک گرنٹی جیسے شرائط منظور نہیں ہے کیونکہ دیگر واپڈا کی کمپنیاں یہ شرائط نہیں مانگتی جبکہ پیسکو والے ظالمانہ پالیسی اپنائے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ابھی تک نیاء شیڈول بھی جاری نہیں کیا گیا جبک ہر چار سال بعد نیاء شیڈول جاری ہوتا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوں کی ادائیگی کے مسلہ کو جلد از جلد حل کرنے سمیت بینک گرنٹی جیسے ظالمانہ شرائط اور دیگر ٹیکسز ختم کیے جائے بصورت دیگر احتجاج تحریک چلائنگے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر