ضلع کرک اور کرم میں غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف مہم 

ضلع کرک اور کرم میں غیر قانونی گیس کنکشنز کے خلاف مہم 

  



  لاہور(پ ر)  سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے ضلع کرک اور کرم کی حدود میں کھڑپا-منجوال  اور  کرک، کرم پائپ لائن پرمختلف مقامات پر قائم غیر قانونی گیس کنکشنز منقطع کرنے کے سلسلے میں آپریشن کا آغاز پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔ ادارے کی جانب سے صارفین کی سہولت کے لیے اطلاع دی جارہی ہے کہ آپریشن کے دوران لکی سیمنٹ ایس ایم ایس کو گیس فراہمی معطل رہے گی۔ گیس میں کمی کے نتیجے میں،  چوکارہ، جہانگیری، لنڈی جالندھر کے علاقوں /ایس ایم ایس کو بھی گیس فراہمی معطل رہے گی۔آپریشن میں کسی غیرمتوقع صورتحال کے پیشِ نظر ہونے والی تاخیر کے باعث سرائے نارنگ، بنوں، لکی سٹی، لکی سیمنٹ، ٹانک، ڈیرہ اسمعیل خان اور بھکر کے علاقوں میں بھی گیس فراہمی معطل ہوسکتی ہے۔ 

تمام صارفین سے گذارش ہے کہ اس دوران تمام گیس آلات کے استعمال میں محتاط  رہیں اور ان گیس آلات کو  مجوزہ اپریشن کے دوران بند رکھیں، تاکہ کسی بھی حادثے  سے محفوظ رہا جا سکے۔

       مرمتی کا م کے بعد تمام متاثرہ علاقوں / سیلز میٹر اسٹیشنز کوگیس فراہمی بتدریج بحال کر دی جائے گی۔

مزید : کامرس