پی ٹی سی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کا ہری پور میں سپیلنگ مقابلوں کا انعقاد

پی ٹی سی ایل اور ڈبلیو ڈبلیو ایف کا ہری پور میں سپیلنگ مقابلوں کا انعقاد

  



لاہور(پ ر)  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)  نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے اشتراک سے قومی زبان اردو میں پرائمری سکولوں کے ایک ہزار طالب علموں کے لیے سپیلنگ کے مقابلے (سپیلا تھون) کا انعقاد کیا۔  اس مقابلے کی توجہ قدرتی ماحول کے تحفظ کی آگاہی پیدا کرنے پر مرکوز تھی جسکا انعقاد خیبر پختونخوا کے علاقے ہری پور میں  '  دی ورکنگ فوک گرامر سکول '  کی تین برانچوں جبکہ'  خوبیب سکول   'کی ایک برانچ میں کیا گیا۔دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں نے سکول میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریبات میں شرکت کی اور تمام شرکاء کااعتماد اور حوصلے بڑھانے کیلئے اُن میں تحائف اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے گئے۔ پاکستان میں ماحولیاتی تحفظ کے چیلنج کے حوالے سے  طالب علموں میں آگاہی پیدا کرنے پر اساتذہ کی بھی تعریف کی گئی۔ 

مذکورہ چار سکولوں میں سے 60 پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کو خصوصی ایوارڈ زسے بھی نوازا گیا۔

اس موقع پر سید مظہر حسین، چیف ہیومن ریسوس آفیسر، پی ٹی سی ایل نے کہا  ”ہم تعلیم اور ماحولیاتی تحفظ کے مقصد کیلئے پر عزم ہیں۔ ہم دلچسپ کہانیوں اور مقابلوں کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے  ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ساتھ اشتراک پر خوش ہیں اورکم مراعات یافتہ طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو آگاہی دینے کی مربوط کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔“اس موقع پر ربنواز، سنیئر ڈائریکٹر پروگرام، ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان نے کہا  ”ہم پی ٹی سی ایل کے ساتھ ایک بار پھر شراکت داری پر خوش ہیں اور پی ٹی سی ایل کے تعاون سے ہم پرائمری کی سطح کے طالب علموں میں ماحولیاتی تحفظ کے پیغام کو پھیلانے کے قابل ہوئے ہیں۔ پاکستان میں طالب علموں کو تعلیم دینے کیلئیلیے سپیلنگ کے مقابلے (سپیلا تھون) کا انعقاد ایک اعزاز کی بات ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس علم کو معاشرے کیلئے مفید بنانے کیلئے آگے بڑھایا جائے گا۔“

 ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان متعدد تعلیمی اقدامات کے ذریعے بھی پاکستان کے قدرتی وسائل کے تحفظ  اورانتظام کی ضرورت کیلئے آگاہی پیدا کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

پی ٹی سی ایل نے ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان کے ساتھ گزشتہ سال کارپوریٹ سوشل ریسپانسی بیلیٹی  (سی ایس آر)   کے تحت اسلام آباد کے مضافات میں کم مراعات یافتہ سکولوں میں سپیلا تھون کا انعقاد کیا تھا۔

مزید : کامرس