جنوبی کوریا کا جاپان کے ساتھ تجارتی خسارہ 16 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا امکان

جنوبی کوریا کا جاپان کے ساتھ تجارتی خسارہ 16 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کا ...

  



سیؤل(اے پی پی)  اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کا جاپان کے ساتھ تجارتی خسارہ رواں سال 16 سال کی کم ترین سطح پر رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ درآمدات میں کمی ہے۔  وزارت صنعت و تجارت اورکوریا انٹرنیشنل ٹریڈ ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعدادو شمارکے  مطابق جاپان کے ساتھ تجارتی خسارہ پہلے دس ماہ کے دوران 16.37  ارب امریکی ڈالر رہا جو کہ 2018 ء  کے پہلے دس ماہ کے مقابلے میں 20.6  فیصد کم ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ جاپان سے درآمدات میں کمی کا سلسلہ جاری رہا توجنوبی کوریا کا  رواں سال جاپان کے ساتھ تجارتی خسارہ 20  ارب ڈالر سے  کم رہنے کی توقع ہے۔  انھوں نے بتایا کہ دس ماہ کے عرصے میں جاپان سے جنوبی کوریا کی درآمدات میں 12.8فیصد کمی ہوئی جبکہ اس کے مقابلے میں جاپان کو برآمدات میں صرف  6.5  فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید : کامرس