یوفون کوٹیلی کام انڈسٹری میں آئی ایس او 9001سرٹیفکیشن کا پہلا اعزاز حاصل

  یوفون کوٹیلی کام انڈسٹری میں آئی ایس او 9001سرٹیفکیشن کا پہلا اعزاز حاصل

  



لاہور(پ ر) پاکستان ٹیلی کام کمپنی یوفون کے ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ نے بہترین کوالٹی مینجمنٹ سسٹم لاگو کرکے آئی ایس او 9001:2015  سرٹیفکیشن حاصل کرلی ہے۔ یہ ٹیلی کام انڈسٹری میں کسی بھی کمپنی کی جانب سے پہلا اقدام ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد میں ورلڈ کوالٹی ڈے پر اس تاریخی پیش رفت کے اعتراف میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یوفون کے پریذیڈنٹ اور سی ای او راشد خان نے ایس جی ایس کے نمائندے وقاص خان سے آئی ایس او  سر  ٹیفکیٹ حاصل کیا۔ اس تقریب میں یوفون کے چیف آفیسر ایچ آر، ایڈمن اینڈ سیکورٹی یوسف الزیبی، یوفون کے چیف کسٹمر آپریشنز آفیسر عدنان کمال اور یوفون کے جنرل منیجر سید ذوالفقار علی زیدی نے بھی شرکت کی۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اپنے ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کے لئے یہ سرٹیفکیشن حاصل کرنے والے پہلی کمپنی کے طور پر یوفون نے اپنے اسٹاف اور کسٹمر کو بہترین خدمات کی فراہمی کا عزم مستحکم کیا ہے۔ آئی ایس او 9001:2015 سرٹیفکیشن کوالٹی مینجمنٹ سسٹم کو خصوصیت فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت کسی کاروباری ادارے کو قوانین کی پاسداری کے ساتھ مصنوعات اور خدمات کی مسلسل فراہمی کی صلاحیت کے اظہار کیا جاتا ہے  تاکہ صارفین کو بہترین انداز اور اطمینان بخش طور پر سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس کے ساتھ ادارے کی جانب سے اپنے سسٹم میں بہتری لانا بھی شامل ہے جس کے ذریعے کسٹمر کو قوانین کی پاسداری کے ساتھ خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ 

مزید : کامرس