ہائیکورٹ، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت

  ہائیکورٹ، پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی) ہائیکورٹ نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی،فیصلے کے بعدلڑکی کی والدہ زاروقطار روتی اورالوداعی ملاقات کے لئے اپنی بیٹی کی منتیں کرتی رہی،خاتون نے اپنی بیٹی کے سامنے ہاتھ تک جوڑ دئیے تاہم ربیعہ نامی لڑکی ماں سے ملے بغیرچلی گئی
ربیعہ کی بازیابی کے کیس میں مسٹر جسٹس چودھری عبدالعزیز کے روبرو درخواست گزار خاتون نے بتایا کہ اس کی بیٹی ربیعہ کو عارف نامی لڑکے نے اغواء کررکھا ہے، عدالتی حکم پر تھانہ سٹی حافظِ آباد پولیس نے لڑکی کو عدالت پیش کیا، لڑکی نے عدالت کوبتایا کہ اسے کسی نے اغواء نہیں کیا اس نے عارف نامی سے پسند کی شادی کی ہے، جس پر عدالت نے لڑکی کو خاوند کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی،فیصلے کے بعدلڑکی کی والدہ زاروقطار روتی رہی، الوداعی ملاقات کے لئے ماں نے بیٹی کے سامنے ہاتھ جوڑ دئیے تاہم لڑکی ماں سے ملے بغیراپنی ساس کے ہمراہ چلی گئی۔
پسند کی شادی

مزید :

صفحہ اول -