نیب نے شہباز شریف کے دور میں واٹر سپلائی سکیموں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

  نیب نے شہباز شریف کے دور میں واٹر سپلائی سکیموں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر ...

  



لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزارت اعلیٰ کے دور میں ان کے حلقہ میں واٹر سپلائی سکیموں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کے حلقہ کاہنہ نو میں 2014 کے دوران بنائے گئے واٹر سپلائی کے تمام منصوبوں پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے ریکارڈ طلب کر لیا۔ نیب لاہور نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سے منصوبے کے پی سی ون، پاک نیشنل کنسٹرکشن کمپنی کو دئیے گئے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔منصوبوں پر اب تک آنے والی لاگت اور منصوبوں کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے بھی ریکارڈ طلب کر لیا۔

تحقیقات کا آغاز

مزید : صفحہ اول