قوم اور کارکنوں سے پارٹی قائد کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے،مریم اورنگزیب

  قوم اور کارکنوں سے پارٹی قائد کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے،مریم ...

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف آج علاج کیلئے بیرون ملک روانہ ہوں گے، ڈاکٹرز کی جانب سے سٹیرائیڈز کی ہائی ڈوز دینے کاسلسلہ جاری ہے تاکہ پلیٹ لیٹس کی مقدار سفر کے دوران مطلوبہ سطح پر رہے۔ مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ میاں نوازشریف کو بیرون ملک لیجانے کیلئے ائیر ایمبولنس آج منگل کو پہنچے گی، شہبازشریف اور ڈاکٹر عدنان محمد نوازشریف کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔انھوں نے قوم اور کارکنان سے محمد نوازشریف کی صحت کیلئے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔

مریم اورنگزیب

مزید : صفحہ اول