10واں وینٹیج کلاسک کار ریلی شو24نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا:عاطف خان

10واں وینٹیج کلاسک کار ریلی شو24نومبر کو پشاور میں منعقد ہوگا:عاطف خان

  



پشاور(سٹی رپورٹر) سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ،میوزیم و امور نوجوانان عاطف خان کی ہدایت پر دسویں سالانہ ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی 2019 کا آغاز 23نومبر سے خیبررائفل میس ڈسٹرکٹ خیبر سے ہوگا جس میں کراچی، لاہور، پشاور، اسلام آباد سمیت ملک کے دیگر شہروں سے کلاسک اور ونٹیج کار کے شوقین شرکاء شریک ہونگے،ڈسٹرکٹ خیبر سے ریلی کے آغاز کا مقصد خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع اور ان میں موجود سیاحتی مقامات کو شامل کرنا تھا تاکہ سیاح اب ان سیاحتی مقامات کا بھی رخ کرسکیں، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور لینڈ روور کے تعاون سے 24 نومبر کو پشاور سروسز کلب میں گرینڈ شو منعقد ہوگا جو کہ صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک جاری رہے گا، اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر سیاحت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم و امورنوجوانان عاطف خان مہمان خصوصی ہونگے، ان کے ہمراہ سیکرٹری محکمہ سیاحت و کھیل، کامران رحمان، منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان، سی ای او کلاسک لینڈ روور عاصم درانی، جنرل منیجر ایڈ من اینڈ پراپرٹیز سجاد حمید اور دیگر اہم شخصیات شرکت کرینگی،ہیریٹیج موٹرنگ کلب آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی 10ویں ونٹیج اینڈ کلاسک کار ریلی ہرسال کراچی سے شروع ہوکر خیبر کے مقام پر اختتام پذیر ہوتی ہے تاہم اس سال ریلی کا آغاز خیبر رائفل میس ڈسٹرکٹ خیبر سے کیا جائے گا،گزشتہ سال ہونے والی کلاسک ریلی پر سینئر صوبائی وزیر عاطف خان نے کہاتھا کہ اگلی ریلی خیبرپختونخوا اور پشاور سے منعقد ہوگی جو کہ ملک کے مختلف شہروں پشاور، اسلام آباد، لاہور، ملتان، رحیم یار خان، گمبٹ سمیت دیگر شہروں سے ہوتی ہوئی کراچی مزار قائد پہنچے گی،ریلی میں ملک بھر سے 60 سے زائد گاڑیاں شریک ہونگی،منیجنگ ڈائریکٹر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا جنید خان نے کہاکہ امسال ریلی کا آغاز خیبر ڈسٹرکٹ سے کررہے ہیں تاکہ دنیا کو ایک مثبت پیغام دیا جائے اور ساتھ ہی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں ضم اضلاع کی جانب توجہ دلائی جائے،سی ای او کلاسک لینڈ روور عاصم درانی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ ریلی میں شریک قدیمی اور تاریخی گاڑیوں میں 1940 سے لیکر 1970 کی تمام گاڑیوں کلاسک گاڑیاں شرکت کرینگی جن میں ہیومر، فراری،فورڈ تھنڈر برڈ 1960 (Ford Thunder Bird)، ایسٹن منی 1967 (Austin Mini)، رولز روئیس سلور وریتھ 1939 (Rolls Royce Silver Wraith)، فورڈ مستنگ 1964 (Ford Mustang)، ہمبر ہاک1957(Humber Hawk)،، مرسیڈیز 108s (Mercedes 108s)، شیرولٹ کورویٹی 1967 (Chevrolet Corvette)، ایم جی بی 1961، ایم جی مڈگٹ (MG Midget)، فورڈ مستنگ 1964 (Ford Mustang)، ایسٹن ہیلی (Austin Healey)، 1966 اور1975 کی ولک سویگن (Volkswagens)، ویلی جیپ 1957 (Willy's Jeep)، شیرولٹ ماسٹر ڈیلکس 1939 (Chevrolet Master Deluxe)، 404پیوگیوٹ 1965 (Peugeot)، جی ٹی 1275 منی کلب مین 1969(Mini Club Man 1275GT)  سمیت 1940 کی دیگر قدیمی گاڑیاں اس ریلی میں عوام کی تفریح کا منظر بنیں گی،ان کا مزیدکہنا تھا کہ پشاور میں تاریخی گاڑیوں کے انعقاد کا مقصد دنیا کو بتانا ہے کہ پشاور پرامن شہر ہے اور یہاں کے شہریوں کو ان کلاسک گاڑیوں کے ساتھ لگاؤ ہے جو ان کی دیکھ بھال کر کے اب بھی اس کا خیال پہلے کی طرح رکھتے ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل ان گاڑیوں کو لوگ کباڑ کے مول بیچ کر فروخت کر دیتے تھے آج ان کو دوبارہ اپنی حالت میں بحال کرکے استعمال میں لایا جا رہا ہے

مزید : صفحہ اول