گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین کے پی ٹی کی ملاقات

گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئرمین کے پی ٹی کی ملاقات

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)گورنرسندھ عمران اسماعیل سے چیئر مین کراچی پورٹ ٹرسٹ ریئر ایڈ مرل جمیل اختر نے گورنرہاؤ س میں ملاقات کی۔ ملاقات میں چیئر مین نے کے پی ٹی کے بارے میں گورنرسندھ کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کے لئے پالیسی سے سرمایہ کاری میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، ٹرسٹ کو دنیا کی جدید ترین پورٹس کے مقابل لانے کے لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔اس موقع پر گورنرسندھ نے کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ ایک اہم ترین ادارہ ہے موجودہ حکومت پورٹ کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ ملاقات میں ریئر ایڈ مرل جمیل اختر نے گورنرسندھ کو ادارے کا سووینئر پیش کیا۔

مزید : صفحہ آخر