عالمی یوم اطفال پر کراچی سی ویو پر آگاہی واک کا انعقاد

  عالمی یوم اطفال پر کراچی سی ویو پر آگاہی واک کا انعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)عالمی یوم اطفال پر کراچی سی ویو پر کونپل چائلڈ ابیوز پریوینشن سوسائٹی کے زیر اہتمام واک انعقاد،سوسائٹی بچوں کے حقوق اور عدم تشدد کے لئے کام کررہی ہے،واک میں شہر کراچی کی ممتاز شخصیات کے علاوہ تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر کونپل چائلڈ ابیوز پریوینشن سوسائٹی کے عہدیدارو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سال واک بچوں کے حقوق کی قرارداد کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر اس عہد کی تجدید بھی ہے کہ ہم بچوں کے حقوق کے لئے اپنی جدو جہد جاری رکھیں گی انہوں نے کہاکہ ہم صرف اس ملک کے بچوں کے لئے بلکہ تمام دنیا کے بچوں کے حقوق کے لئے کام کرینگے مقررین نے کہاکہ واک میں سرخ رنگ خاص طور پر کشمیر کے بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے جو انتہائی نامساعد حالات کا شکار ہیں اور اپنی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں،واک ساحل سمند ر پر کی گئی واک میں اسکولوں کے بچوں نے بھی کثیر تعداد میں حصہ لیا اس موقع پر مختلف پروگرام کے ذریعے بچوں کے حقوق اور عدم تشدد کے حوالے سے شعور کو اُجاگر کیا گیا جس میں اقوام متحدہ کے بچوں کے عالمی منشور کے مطابق ملکی ترقی میں بچوں کی شمولیت ییقنی بنا نی تھی اور بچوں کو اظہار رائے کی اہمیت کو بھی اُجاگر کیا گیا اس موقع پر شرکاء واک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ملکر ایک مضبوط پاکستان بنا نے میں اپنا کردار ادا کرینگے اور محنت و لگن سے تعلیم حاصل کرینگے تاکہ ملک ترقی اور اس کا نام روشن ہو شرکاء واک نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے واک میں کونپل کے علاوہ SOSویلج اور دیگر اداروں کے بچوں نے بھی حصہ لیا۔

مزید : صفحہ آخر