جائے واردات پر موجود افراد گواہ بنیں گے،کراچی پولیس چیف

جائے واردات پر موجود افراد گواہ بنیں گے،کراچی پولیس چیف

  



کراچی(کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے کرائم سین پر جمع ہونے والے لوگوں کے لیے ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ویڈیو پیغام میں چیف غلام نبی میمن نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات ہیں کہ جائے واردات پر موجود افراد گواہ بنیں گے۔کراچی پولیس چیف نے کہاکہ اس سے پہلے صرف ان لوگوں کو گواہ بنایا جاتا تھا جو خود گواہ بننا چاہتے تھے، تاہم اب موقع واردات پر جو بھی موجود ہوگا، اس کے بارے میں عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔غلام نبی میمن نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ لوگ کرائم سین پر جمع ہو کر تماشا دیکھنے لگ جاتے ہیں، لیکن جرم کی گواہی نہیں دیتے، اصل عینی شاہد گواہ بنے گا تو سزاں کا تناسب بھی بڑھے گا۔کراچی پولیس چیف نے کہاکہ عدالت میں پیشیاں ہوں گی تو لوگ خود موقع واردات پر جمع ہونے سے گریز کرنے لگیں گے۔

مزید : صفحہ آخر