لیگی وفد کی پرویز الٰہی سے ملاقات حمزہ شہباز اور سلمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا

لیگی وفد کی پرویز الٰہی سے ملاقات حمزہ شہباز اور سلمان کے پروڈکشن آرڈر جاری ...

  



لاہور(این این آئی)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملک ندیم کامران کی قیادت میں (ن) لیگ کے وفد نے ملاقا ت کر کے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور رکن اسمبلی خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی موجودتھے۔ لیگی وفد نے اسپیکر کو قائمہ کمیٹیوں سے دیئے گئے استعفوں بارے اپنے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ اسپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے سیاسی معاملات سیاسی انداز میں حل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی معاملات میں حکومت اور اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلوں گا۔

پرویز الٰہی

مزید : صفحہ آخر