سبزیوں کی قیمتیں ناقابل برداشت،لاہور انتظامیہ ایکشن لینے کی بجائے خاموش تماشائی

سبزیوں کی قیمتیں ناقابل برداشت،لاہور انتظامیہ ایکشن لینے کی بجائے خاموش ...

  



لاہور(آن لائن) لاہور میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر نے لگیں، حکومت خواب خرگوش کے مزے لینے میں محو، انتظامیہ نے مہنگا ئی کیخلاف ایکشن لینے کی بجائے چپ سا دھ لی۔گزشتہ روز مارکیٹ میں ٹماٹر 240 تا 350 روپے فی کلو تک فروخت ہو اتو آلو کی قیمت بھی 60تا 80تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو لاہور کی سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے بات کر نے لگیں،گو شت خریدنا تو درکنا ر سبزیاں بھی غریب کی پہنچ سے دور ہو گئیں، پیر کو لاہور کی سبزی منڈی میں پیاز 100تا 140 ٹماٹر 240تا 350، لہسن 300تا 360،آلو 60تا 80، مٹر 140تا 210 روپے میں فروخت ہوئے، اسی طرح ادرک 400 روپے فی کلو، شملہ مرچ 300 تا 400روپے میں فروخت ہو ا جبکہ لیموں کی قیمت 150 تا 210 روپے رہی۔اس ضمن میں عوام کا کہنا تھا ایسا ملک میں پہلی بار ہوا ہے کہ سبزیاں تک ان کی قوت خرید سے باہر ہونے لگی ہیں،حکومت کو چاہیے کہ وہ اصلاح احوال کرے،بصورت دیگر عام آدمی کا جینا جو پہلے ہی دو بھر ہوچکا ہے مزید ابتر ہو جائیگا۔

سبزیاں مہنگی 

مزید : صفحہ آخر